انٹرنیشنل

حجاب اتارنے سے انکار، تہران میں ترکش ایئر لائنز کا مرکزی دفتر بند کر دیا گیا

پولیس نے ترکش ایئرلائنز کی ملازمین کو 'حجاب نہ پہننے پر پہلی وارننگ جاری کی، ملازمین نے مبینہ طور پر 'پولیس افسران کے لیے مشکلات پیدا کیں جس کی وجہ سے دفتر بند کر دیا گیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) حجاب اتارنے سے انکار کرنے پر ترکش ایئر لائنز کا مرکزی دفتر بند کر دیا گیا ہے ، کیونکہ وہاں پر تعینات ملازمین نے پولیس افسران سے بدتمیزی بھی کی تھی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پولیس نے ملازمین کے رویے کی وجہ سے دفتر کو سیل کردیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین، جو کہ ایرانی شہری ہیں، نے مبینہ طور پر”پولیس افسران کے لیے مشکلات پیدا کیں”، جس کی وجہ سے دفتر کو بند کردیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس قانون کے مطابق حجاب کی پابندی نہ کرنے پر کسی بھی کاروبار کو اچانک سیل نہیں کرتی بلکہ پہلے وارننگ جاری کرتی ہے۔ تہران میں پیش آنے والے اس واقعے پر ترکش ایئرلائنز نے فوری طورپر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ مہسا امینی کی حراست کے دوران موت کے بعد ایران میں حجاب قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھیمہسا امینی کی حراست کے دوران موت کے بعد ایران میں حجاب قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ترکش ایئرلائنز کے دفتر کو بدھ کے روز دوبارہ کھولنے اور معمول کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے، تاہم پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button