انٹرنیشنل

حج کی سکیورٹی ریڈ لائن ہے، لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی

مکہ میں حج سکیورٹی فورسز، امور حج اور عازمین سے متعلقہ اداروں کی سالانہ فوجی پریڈ میں اعلیٰ سرکاری حکام اور سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز نے شرکت کی

لاہور(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب میں فوجی پریڈکے دوران حج سکیورٹی امن کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ حج کی سکیورٹی ریڈ لائن ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق مکہ میں حج سکیورٹی فورسز، امور حج اور عازمین سے متعلقہ اداروں کی سالانہ فوجی پریڈ میں اعلیٰ سرکاری حکام اور سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز نے شرکت کی۔فوجی پریڈ میں اس سال کے حج سکیورٹی مشن میں حصہ لینے والے سیکیورٹی شعبوں کی تیاری کا مظاہرہ دکھایا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق فوجی پریڈ میں متعدد فوجی مشقوں کی نمائش کی گئی جبکہ اس سال حج مشن میں استعمال ہونے والے جدید میکنزم کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ اور دیگر حاضرین نے اسپیشل ایمرجنسی فورسز کی سیکیورٹی مشقوں، جنگی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مشاہدہ کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے اس بات پر زور دیا کہ حج سکیورٹی فورسز ہر اس چیز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں جو عازمینِ حج کو پریشان کرسکتی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کا زور دے کر کہنا تھا کہ عازمین کی حفاظت اور حج کی سکیورٹی ریڈ لائن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button