انٹرنیشنل
حزب اللّٰہ کا اسرائیل پر 100 سے زائد دھماکا خیز ڈرون فائر کرنےکا دعویٰ
حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر ڈرون حملے حزب کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیے گئے
لبنان(ویب ڈیسک) لبنان میں متعدد مقامات پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد حزب اللّٰہ نے بھی ڈرونز اور میزائل سے جوابی حملے کر دیے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر 100 سے زائد دھماکا خیز ڈرون فائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر ڈرون حملے حزب کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیے گئے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے ایمرجنسی صورتحال کا اعلان کر دیا اور تل ابیب کے ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللّٰہ کے حملوں کے جواب میں 40 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ لبنان میں حملوں کے بعد اسرائیلی وزیرِ دفاع نے امریکی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔