انٹرنیشنل
حسینہ واجد امریکی ٹھوکر کے بعد بھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر منتقل
برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک شیخ حسینہ واجد کے بھارت میں قیام کا امکان ' امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا ہے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش سے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر فرار ہونے والی حسینہ واجد امریکی ٹھوکر کے بعد بھارت میں محفوظ اور خفیہ مقام پر منتقل ہو گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک شیخ حسینہ واجد کے بھارت میں قیام کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کی صورتحال پر بھارت میں آل پارٹیز اجلاس بھی ہوا جس میں بھارتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ شیخ حسینہ کا بھارت آنا باہمی وضع داری کا اقدام ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ادھر نیویارک میں بھی بنگلا دیشی قونصلیٹ پر مظاہرین نے حملہ کیا اور شیخ مجیب الرحمان کی تصویر اتار دی۔