انٹرنیشنل
حسینہ واجد کا استعفیٰ’ بیٹے صجیب واجد نے چونکا دینے والا بیان داغ دیا
حسینہ واجد نے جب اقتدارسنبھالا تو بنگلہ دیش ایک غریب ملک اور ناکام ریاست تھی' وہ بہت مایوس ہوئی ہیں اور اب وہ سیاست میں واپس نہیں آئیں گی: صجیب واجد
بنگلہ دیش (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد استعفیٰ دے کر فرار ہونے والی حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد کا چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی مستعفی وزیراعظم کے بیٹے اور ان کے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر صجیب واجد نے کہا کہ حسینہ واجد نے جب اقتدارسنبھالا تو بنگلہ دیش ایک غریب ملک اور ناکام ریاست تھی۔ انہوں نے کہا کہ والدہ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کو ترقی دے کر ایشیا کے ابھرتے ٹائیگروں میں شامل کیا۔ صجیب واجد نے بتایا ہے کہ حسینہ واجد بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف حکومت کا ردعمل بالکل درست تھا۔