انٹرنیشنل

حسینہ واجد کا دورہ، بنگلہ دیش میں ترقیاتی منصوبے، چین کے پس پردہ مقاصد سے پردہ اٹھ گیا

اس تمام معاملے میں چین کا مفاد اتنا ہی ہے جتنا بنگلہ دیش کا ہے' اس کے علاوہ تعزویراتی نقطہ نظر سے بھی بنگلہ دیش چین کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے

بنگلہ دیش (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا دورہ ، بنگلہ دیش میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے چین کروڑوں کے فنڈز دے رہا ہے جبکہ چین کے پس پردہ مقاصد سے پردہ بھی اٹھ گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین میں ہیں اور ان کے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ رواں برس جنوری میں چوتھی مرتبہ مسلسل بنگلہ دیش کی وزیراعظم بننے کے بعد یہ ان کا دوسرا غیر ملکی دورہ ہے۔ گذشتہ 15 برسوں میں ایک درجن سے زیادہ بڑے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔ چین نے پدما برح، بانگابندھو شیخ مجیب الرحمان ٹنل اور ڈھاکہ بس ریپڈ ٹرانزٹ جیسے منصوبوں کے لیے بنگلہ دیش کو قرضے فراہم کیے ہیں۔ حالیہ دنوں میں چین ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنھوں نے بنگلہ دیش کو سب سے زیادہ قرضے دیے ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزارتِ خزانہ کے ادارے محکمہ اقتصادی تعلقات کے مطابق چین نے گذشتہ چار برسوں میں بنگلہ دیش کو تین ارب ڈالر بطور قرض دیے ہیں۔ گذشتہ 15 برسوں میں چین نے بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھی بنگلہ دیش کو قرضہ یا فنڈز فراہم کیے ہیں۔ اس سے قبل چین پدما برج اور کرناپھلی ٹنل جیسے منصوبے بنانے میں بھی بنگلہ دیش کی مدد کر چکا ہے اور اب بیجنگ آب پاشی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ٹیسٹا منصوبے میں بھی دلچسپی لے رہا ہے۔ یہاں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ چین بنگلہ دیش میں ترقیاتی منصوبوں میں کیوں دلچسپی لے رہا ہے اور بیجنگ کے وہاں مفادات کیا ہیں؟بنگلہ دیش کے سابق وزیرِ خارجہ توحید حسین نے بتایا کہ اس تمام معاملے میں چین کا مفاد اتنا ہی ہے جتنا بنگلہ دیش کا ہے۔ اس کے علاوہ تعزویراتی نقطہ نظر سے بھی بنگلہ دیش چین کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button