انٹرنیشنل

حسینہ واجد کے سابق حکومتی رہنماؤں کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،امریکا نے پابندیوں کا مطالبہ کردیا

امریکی کانگریس کے کچھ ڈیموکریٹ ارکان نے امریکی وزیرِ خارجہ اور وزیرِ خزانہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ جن بنگلا دیشی رہنماؤں نے وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا ان کا جواب دہ ہونا ضروری ہے

واشنگٹن(ویب ڈیسک)حسینہ واجد کے سابق حکومتی رہنماؤںکا وحشیانہ کریک ڈاؤن،امریکا نے پابندیوں کا مطالبہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی قانون سازوں نے بنگلا دیش کی سابق حکومت کے اہل کاروں پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی کانگریس کے کچھ ڈیموکریٹ ارکان نے امریکی وزیرِ خارجہ اور وزیرِ خزانہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ جن بنگلا دیشی رہنماؤں نے وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا ان کا جواب دہ ہونا ضروری ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی جماعت کے جنرل سیکریٹری اور وزیرِ داخلہ پر پابندی لگائی جائے، ہم ایک پُرامن اور جمہوری بنگلا دیش کی حمایت کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی حکام پر پابندیوں کی منظوری سے متعلق کارروائی کا جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انسانی حقوق کی تنظیموں نے شیخ حسینہ واجد پر ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کا الزام بھی لگایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button