انٹرنیشنل

حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کی تصاویر سامنے آگئیں

حسینہ واجد اور ان کی بہن ملٹری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈھاکا سے روانہ ہوئیں اور بھارتی شہر اگرتلہ پہنچیں' فرار سے قبل قوم سے خطاب کرناچاہتی تھیں لیکن انہیں یہ مہلت نہیں مل سکی

بنگلہ دیش (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں طلباء کے احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ان کے ملک سے فرار ہونے کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفی دیا اور بہن کے ہمراہ ملک سے فرار ہوگئیں۔ میڈیا کے مطابق حسینہ واجد بھارتی شہر اگرتلہ پہنچیں جہاں سے نئی دہلی کیلئے روانہ ہوگئیں جبکہ بھارت انہیں محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ حسینہ واجد کے ملک سے فرار کے مناظر بھی سامنے آگئے۔

میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسینہ واجد اور ان کی بہن ملٹری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈھاکا سے روانہ ہوئیں اور بھارتی شہر اگرتلہ پہنچیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے سامان میں چند اٹیچیاں بھی تھیں جنہیں ہیلی کاپٹر میں لوڈ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد فرار سے قبل قوم سے خطاب ریکارڈ کرانا چاہتی تھیں لیکن انہیں یہ مہلت نہیں مل سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button