انٹرنیشنل

حماس نے اسرائیلی فوج کےمکمل انخلاء کی شرط سے پیچھے ہٹنے پر رضا مندی ظاہر کردی

حماس اسرائیل جنگ بندی کے ایک اور دور کے لیے امریکی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کی رواں ہفتے قاہرہ آمد متوقع ہے

تل ابیب(ویب ڈیسک) حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کی امریکی تجویز قبول کر لی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ حماس نے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کی شرط سے پیچھے ہٹنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی تجویز میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت پر زور دیا گیا تھا۔

ادھر حماس اسرائیل جنگ بندی کے ایک اور دور کے لیے امریکی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کی رواں ہفتے قاہرہ آمد متوقع ہے۔ مصری میڈیا کے مطابق مصر غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کے لیے اسرائیل و امریکی وفود کی میزبانی کرے گا۔

ایک مصری اہلکار نے بتایا ہے کہ مصر حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کر رہا ہے۔ امریکی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اگلے ہفتے قطر کا دورہ کریں گے، جبکہ اسرائیلی مذاکرات کار بھی دوبارہ قطر کا دورہ کرنے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button