انٹرنیشنل

دنیا بھر میں کافی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

عالمی سطح پر کافی کی قیمت میں 50 برسوں میں پہلی بار اس قدر اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ برازیل اور ویتنام میں برے موسمی حالات کو قرار دیا گیا ہے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کافی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟ اس حوالے سے تمام حقائق سامنے آنے کے بعد سب کے سب ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر کافی کی قیمت میں 50 برسوں میں پہلی بار اس قدر اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ برازیل اور ویتنام میں برے موسمی حالات کو قرار دیا گیا ہے۔ دنیا میں کافی کی سب سے زیادہ پیداوار برازیل میں ہوتی ہے۔ کافی کی پیداوار کے حوالے سے ویتنام کا دوسرا نمبر ہے۔ ان دونوں ملکوں میں رواں برس خشک سالی کے باعث کافی کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

ویتنام میں پیدا ہونے والی روبسٹا کافی نسبتا کم قیمت ہے کیونکہ اسے انسٹنٹ کافی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ وسط ستمبر میں لندن میں کاروبار کے دوران اس کی فی ٹن قیمت 5829 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ پیداوار میں کمی کے باعث گزشتہ روز عالمی منڈی میں ایک پانڈ ایریبیکا (بینز) کافی کی قیمت 3.36 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سے قبل 1977 میں ایک پانڈ کافی کی یہی قیمت ریکارڈ کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button