انٹرنیشنل

دنیا کی سب سے بڑی موبائل کمپنی ”ایپل” نے بھارتی خواتین کو ملازمتیں دینے سے انکار کیوں کیا؟ وجوہات سامنے آگئیں

کمپنی نے شادی شدہ خواتین کو اپنے پلانٹ سے اس بنیاد پر منظم طریقے سے نکالنا شروع کردیا ہے کہ ان پر غیر شادی شدہ خواتین کی نسبت زیادہ خاندانی ذمہ داریاں ہوتی ہیں

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی موبائل کمپنی ”ایپل” نے بھارتی خواتین کو ملازمتیں دینے سے انکار کیوں کیا؟ اس حوالے سے تمام اور اہم وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت میں آئی فون اسمبل کرنے والی کمپنی فوکسکون نے شادی شدہ خواتین کو اپنے پلانٹ سے اس بنیاد پر منظم طریقے سے نکالنا شروع کردیا ہے کہ ان پر غیر شادی شدہ خواتین کی نسبت زیادہ خاندانی ذمہ داریاں ہوتی ہیں ۔ یہ بات خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتائی ہے ۔ بھارت میں بنائے جانے والے بیشتر آئی فون چنئی سے لگ بھگ 25 میل مغرب میں واقع سریپرومبدور پلانٹ میں پروڈیوس کیے جاتے ہیں ۔ اس فیکٹری نے 2019 میں اپنا کام شروع کیا تھا ۔ اس وقت اس کی اسمبلی لائن میں ہزاروں خواتین ملازم ہیں. لیکن رائٹرز کی ایک تحقیقاتی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ اس پلانٹ میں شادی شدہ خواتین کو ملازمت نہیں دی جاتی۔

فوکسکون انڈیا کے ہیومن ریسورسز کے ایک سابق ایگزیکٹیو، ایس پال نے کہا کہ کمپنی کا نظریہ تھا کہ "شادی کے بعد بہت سے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جن میں ایک شادی کے بعد خواتین کا ماں بنناہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ، جب آپ شادی شدہ خواتین کو ملازمت دیتے ہیں تو خطرے کے عوامل بڑھ جاتے ہیں۔ بھارت میں فوکسکون کی ایک درجن سے زیادہ ہائرنگ ایجنسیوں کے 17 اہل کاروں اور کمپنی ہیومن رییسورس کے چار موجودہ اور سابق ایگزیکٹوز نے پال کے بیان کی تصدیق کی۔ ان میں سے بارہ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کے ایگزیکٹیو، بھرتی کرنے والی کی ان بھارتی ایجنسوں کو ، جنہیں کمپنی امیدواروں کی تلاش ،انٹر ویو اور ملازمت دینے کی ذمہ داری دیتی ہے، بھرتی کے قواعد زبانی طور پر فراہم کرتے ہیں۔ پال نے بتایا کہ فوکسکون عام طور پر شادی شدہ خواتین کو ان کے "ثقافتی مسائل” اور سماجی دبا کی وجہ سے ملازمت نہیں دیتی ۔ ملازمت نہ دینے کی وجوہات میں سے ایک شادی شدہ ہندو خواتین کا زیورات پہننا ہے۔ ایجنٹوں اور فوکسکون کے ہیومن ریسورسز کے ذرائع نے چنئی شہر کے قریب سریپرمبدور میں واقع پلانٹ میں شادی شدہ خواتین کو ملازمت نہ دینے کی وجوہات میں ان کی خاندانی ذمہ داریوں ،بچوں کی پیدائش کے مراحل، اور غیر حاضری کی زیادہ شرح کا حوالہ دیا۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ شادی شدہ ہندو خواتین کا میٹل کے ایسے زیورات پہننا پروڈکشن میں خلل ڈال سکتا ہے جسے پہننا ان کی روایت کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button