رفح سے 6 یرغمالیوں کی لاشیںاسرائیلی عوام نےنیتن یاہو حکومت کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی
متحرک گروپس اورفورمز نے 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنےپرشدید احتجاج کرتےہوئےکہا ہےکہ نیتن یاہواوران کی حکومت نے یرغمالیوں کو مرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا ہے
تل ابیب(ویب ڈیسک)غزہ کےعلاقے رفح سے 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کےبعد ان کے اہلِ خانہ اورمتعلقہ گروپس نے کل ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس سے اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے متحرک گروپس اور فورمز نے 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت نے یرغمالیوں کو مرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا ہے۔یرغمالیوں کے اہل خانہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فورم کے نمائندوں نے کہا کہ یہ حقیقیت ہے کہ نیتن یاہو حکومت نے یرغمالیوں کو چھوڑ دیا۔ صبر کا پیمانہ لبریزہوگیا، اب عوام تیار رہے۔ کل پورا ملک کانپے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ نیتن یاہو حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ مظاہرے کیے جائیں گے۔ حکومت کا احتساب کیا جائے گا۔ اس حکومت سے کوئی توقع نہیں رہی۔گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ رفح کے علاقے میں ایک سرنگ سے 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں جنھیں فوجیں پہنچنے سے قبل حماس نے بیدردی سے قتل کردیا۔ ایک یرغمالی خاتون امریکی نژاد ہیں۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیلی سرزمین میں گھس کر فوجی مراکز کو نشانہ بنایا تھا جس میں 1500 کے قریب اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 250 کے قریب اسرائیلیوں کو یرغمال بناکر غزہ لے آئے تھے۔