انٹرنیشنل

روسی صدر پیوٹن نے قرآن پاک کو چوم کر اور سینے سے لگا کر تاریخ رقم کر دی

پیوٹن نے تحفہ میں ملنے والے قرآن پاک کو احتراما چوما اور پھر سینے سے بھی لگایا' مفتی اعظم نے روسی صدر کو قرآن پاک کی سور انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور اس کا روسی زبان میں ترجمہ بھی کیا

گروزنی(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن 13 سال بعد اچانک مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دورے پر پہنچ گئے وہاں پر انہوں نے قرآن پاک کو چوم کر اور سینے سے لگا کر مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چیچنیا کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ‘ صدر رمضان قادریوف اور مفتی اعظم کے ہمراہ دارالحکومت گروزئی کی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام بھی گئے اور وہاں کچھ وقت گزارا۔ اس موقع پر روسی صدر کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا جسے انھوں نے احتراما چوما اور پھر سینے سے بھی لگایا۔ چیچنیا کے مفتی اعظم نے روسی صدر کو قرآن پاک کی سور انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور اس کا روسی زبان میں ترجمہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے روسی صدر پیوٹن کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور فوجی، تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ روسی صدر 2011ء کے بعد پہلی بار چیچنیا کے دورے پر پہنچے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور صدر رمضان قادریوف متعدد بار میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر کو اپنا دوست قرار دے چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button