انٹرنیشنل

روسی صدر پیوٹن کی کلسٹر بم استعمال کرنے کی دھمکی، امریکا بہادر پریشان

یوکرین کو روسی فوج کے خلاف کامیابی نہیں مل رہی،اس لیے امریکا نے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کیے ہیں: روسی صدر پیوٹن

روس(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کو امریکا سے کلسٹر ہتھیار ملنے کے بعد روسی صدر پیوٹن نے بھی کلسٹر بموں کو استعمال کرنے کی دھمکی لگا دی جس کے بعد امریکا بہادر پریشان ہوگیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روس کے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے خلاف کلسٹر ہتھیار استعمال کیے گئے تو ہمیں بھی جوابی کارروائی کا حق ہے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین کو روسی فوج کے خلاف کامیابی نہیں مل رہی،اس لیے امریکا نے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس کلسٹر ہتھیاروں کے استعمال کو جرم سمجھتا ہے اس لیے بڑی تعداد میں اسلحہ موجود ہونے کے باوجود اس کا کبھی بھی استعمال نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ کلسٹر بموں کی تباہی اور ہولناکی کی وجہ سے 100 سے زائد ممالک میں کلسٹر ہتھیاروں پر پابندی عائد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button