انٹرنیشنل
روسی فضائیہ نے یوکرائنی طیاروں کو دھول چٹا دی، 3 طیارے مار گرائے
روس کی فضائیہ یوکرائن پر میزائلوں سے حملے کررہی ہے روسی فضائیہ نے یوکرائن کے دو مگ 29لڑاکاطیاروں اورایک ایس یو25 طیارہ خیر سون ریجن میں مار کرگرایا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز) روسی فضائیہ نے یوکرائن کے 3 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہاہے کہ روس کی فضائیہ یوکرائن پر میزائلوں سے حملے کررہی ہے روسی فضائیہ نے یوکرائن کے دو مگ 29لڑاکاطیاروں اورایک ایس یو25 طیارہ خیر سون ریجن میں مار کرگرایاہے۔
روسی فوج کے یوکرائن کے درجنوں فوجی دستوں کو نشانہ بنانے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اوران کی کئی فوجی تنصیبات بھی تباہ ہوگئی ہیں۔