انٹرنیشنل
روسی نائب وزیرِاعظم الیکسی اوورچوک کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے
پاک روس خوشگوار تعلقات تجارتی، توانائی اور رابطے کے شعبوں میں تعاون کے عکاس ہیں
ماسکو(ویب ڈیسک) روسی نائب وزیرِاعظم الیکسی اوورچوک کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ روسی نائب وزیرِ اعظم پاکستان کے صدر، وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سے ملیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک روس خوشگوار تعلقات تجارتی، توانائی اور رابطے کے شعبوں میں تعاون کے عکاس ہیں۔