انٹرنیشنل
روسی وزیر دفاع کی شمالی کوریا کے سپریم لیڈر سے ملاقات’ کیا گفتگو ہوئی؟
وزیر دفاع نے کم جونگ ان کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا خط بھی پیش کیا'وفد بھیجنے پر کم جونگ نے روسی صدر کا شکریہ ادا کیا
پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز)روسی وزیر دفاع سرگئی شائیگو نے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان سے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شائیگو اور کم جانگ ان کے درمیان ملاقات میں سیکیورٹی اور دفاعی امور پر بات چیت ہوئی۔وزیر دفاع نے کم جونگ ان کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا خط بھی پیش کیا۔وفد بھیجنے پر کم جونگ نے روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔کورونا وائرس کے بعد کم جونگ ان کی یہ کسی غیر ملکی مہمان کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔