انٹرنیشنل

روس اور یوکرین کے درمیان ایک بارپھرجنگی قیدیوں کا تبادلہ

روسی وزارت دفاع کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان 206 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے

ماسکو(ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ثالثی میں ایک بار پھر جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان 206 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ روس نے یوکرین کے 103 اور یوکرین نے بھی روس کے اتنے ہی جنگی قیدی رہا کیے۔ اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس یوکرین قیدیوں کی رہائی آٹھویں بار ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button