انٹرنیشنل

روس ایران کی مدد سے کونسا جنگی ہتھیار کررہا ہے؟ امریکہ راز فاش کر دیا

روس ایران کی مدد سے ڈرون تیار کرنے کی فیکٹری بنا رہا ہے،تجزیہ کاروں نے پہلی بار اپریل 2022 میں روس ایران فوجی شراکت داری کے بڑھتے ہوئے آثار دیکھے

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) امریکی انٹیلی جنس نے انکشاف کیا ہے کہ روس ماسکو کے مشرق میں ایران کی مدد سے ڈرون تیار کرنے کے لیے ایک فیکٹری تعمیر کر رہا ہے، یہ اقدام یوکرین کی جنگ پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے تجزیہ کاروں نے ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کو بتایا کہ، تہران باقاعدگی سے روس میں زیر تعمیر فیکٹری میں سامان منتقل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سہولت ابھی زیر تعمیر ہے اور توقع ہے کہ روس کو بغیر پائلٹ کے طیاروں کا ایک نیا ذخیرہ فراہم کرے گا۔امریکی انٹیلی جنس نے کہا کہ یہ سہولت اگلے سال کے آغاز تک مکمل ہو جائے گی، اور خبردار کیا گیا ہے کہ نئے ڈرونز کا روس یوکرین تنازعہ پر خاصا اثر ہو سکتا ہے۔ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ تجزیہ کاروں نے پہلی بار اپریل 2022 میں روس ایران فوجی شراکت داری کے بڑھتے ہوئے آثار دیکھے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران روس کو فوجی سازوسامان کی فراہمی سے فائدہ اٹھاتا ہے کیونکہ اس طرح وہ اپنے ہتھیار بین الاقوامی خریداروں کو پیش کر سکتا ہے اور اس کے بدلے میں روس سے اپنے خلائی اور میزائل پروگراموں کے لیے رقم اور مدد حاصل کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button