انٹرنیشنل
روس کو معاشی کمزور کرنے کی امریکی ترغیب ،تیل اور گیس فروخت پر کیا اقدامات اٹھا نے والا ہے؟
امریکا نے روسی انرجی سیکٹر کیخلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ اب تک کی سب سے سخت ترین پا بندیاں ہو گئیں
امریکہ(مانیٹر نگ ڈیسک) امریکا نے روس کی تیل اور گیس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو نشانہ بناتے ہوئے یوکرین جنگ کے دوران اب تک کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری جین پیئری نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے روس کا ماہانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا، روس کو یوکرین کیخلاف جنگ میں حاصل ہونے والا بڑا ریونیو انرجی سیکٹرسے ملتا ہے۔وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری کرائن جین نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں سے دنیا بھر میں روسی آئل کی سپلائی شدید متاثر ہوگی۔