روس کےبعد ایرانی ہیکرزبھی امریکی انتخابات پراثرانداز کی طاقت رکھتے ہیں،اہم رپورٹ منظرعام پرآگئی
مائیکروسافٹ کے محققین نے ایک رپورٹ میں ایرانی ہیکرز کی جانب سے امریکی عہدیداروں پر آن لائن حملوں کی نشاندہی کی ہے
نیویارک(ویب ڈیسک)روس کےبعد ایرانی ہیکرزبھی امریکی انتخابات پراثرانداز کی طاقت رکھتے ہیں،اہم رپورٹ منظرعام پرآگئی مائیکروسافٹ کے محققین نے ایک رپورٹ میں ایرانی ہیکرز کی جانب سے امریکی عہدیداروں پر آن لائن حملوں کی نشاندہی کی ہے۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے صدارتی انتخاب کو امریکہ کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ امریکی سافٹ وئیر کمپنی مائیکروسافٹ کے محققین کا کہنا ہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے ماضی میں امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے کا کام کیا تھا اب اسی طرز پر ایرانی حکومت سے منسلک ہیکرز نے بھی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ایک امریکی ”اعلی عہدے دار کے اکانٹ کو ہدف بنانے کی کوشش کی ہے۔ یہ کوشش کانٹی کی سطح پر ایک امریکی عہدیدار کے اکانٹ کی خلاف وزری کے واقعے کے بعد کی گئی۔ مائیکروسافٹ کے محققین کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ خلاف ورزیاں ایرانی گروہوں کی نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی بڑھتی ہوئی کوششوں کا حصہ تھیں۔
تاہم اس بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی کہ یہ سینئر عہدیدار کون تھا۔ یہ رپورٹ امریکی اعلی انٹیلی جنس حکام کے ان بیانات کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ایران کو ایسے خفیہ سوشل میڈیا اکانٹس کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہے، جن کا مقصد امریکہ میں سیاسی اختلافات پیدا کرنا ہے۔ مائیکروسافٹ کے محققین کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکرز اے آئی کی مدد سے ایسی مخفی ویب سائٹس بنا رہے ہیں، جنھیں وہ امریکہ میں سیاسی تقسیم کو گہرا کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیںمائیکروسافٹ کے محققین کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکرز اے آئی کی مدد سے ایسی مخفی ویب سائٹس بنا رہے ہیں، جنھیں وہ امریکہ میں سیاسی تقسیم کو گہرا کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں
مائیکروسافٹ کے محققین کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکرز اے آئی کی مدد سے ایسی مخفی ویب سائٹس بنا رہے ہیں، جنھیں وہ امریکہ میں سیاسی تقسیم کو گہرا کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی سائبر صلاحیتیں ”دفاعی اور خود کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لییکافی ہیں اور یہ کہ اس کا سائبر حملے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مائیکرو سافٹ کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کے جواب میں مشن نے مزید کہا، ”امریکی صدارتی انتخابات ایک اندرونی معاملہ ہے، جس میں ایران مداخلت نہیں کرتا۔
مائیکرو سافٹ کے محققین نے یہ بھی کہا کہ ایک اورایرانی گروپ ایسی ”مخفی نیوز سائٹس شروع کر رہا ہے، جو اے آئی کی مدد سے اصل نیوز ویب سائٹوں سے مواد اٹھا کر امریکہ میں دونوں جانب کے ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے۔