انٹرنیشنل

رہائی کےبعد پہلا خطاب،سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا نےمذہبی اقلیتوں پرحملوں سےمتعلق خبردارکردیا

خالدہ ضیا نے مذہبی اقلیتوں پر حملوں سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ایسے جمہوری بنگلادیش کی تعمیر کرنی ہے

ڈھاکا(ویب ڈیسک)سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا خالدہ ضیا نےمذہبی اقلیتوں پرحملوں سےمتعلق خبردارکردیا۔رپورٹ کےمطابق بنگلہ میں دیش میں شیخ حسینہ واجد کے اقتدارکا سورج غروب ہونے کےبعد سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو جیل سےرہا کردیا گیا ہے، جنہوں نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہاکہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، ہمیں ان کےخواب کو پورا کرنے کےلیے ایک نئے جمہوری بنگلہ دیش کی تعمیر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں ان بہادر لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے حکومت کے خلاف تحریک چلائی اور ناممکن کو ممکن کرکے دکھا دیا۔ خالدہ ضیا نے کہاکہ یہ جیت ہمارے لیے لوٹ مار، بدعنوانی اور ناجائز سیاست کے ملبے سے واپس آنے کا ایک نیا امکان لے کر آئی ہے۔

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم نے کہاکہ ملک کی تعمیرنو کے لیے محبت اور امن کی ضرورت ہے، انتقام سے گریز کرنا ہوگا۔ خالدہ ضیا نے مذہبی اقلیتوں پر حملوں سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ایسے جمہوری بنگلادیش کی تعمیر کرنی ہے جہاں تمام مذاہب کی عزت ہو، نوجوان اور طلبا ایسا ممکن بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button