انٹرنیشنل
ریاستی دہشت گردی، کینیڈا کا بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانے کا فیصلہ
بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانے کے لئے پارلیمنٹ سے بل منظور کروایا جائے گا' کینیڈا کے اس فیصلے کو امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے
ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا نے بھارت پر تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کینیڈا سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں تارگٹیڈ آپریشنز کر کے لوگوں کو قتل کروانے میں ملوث ہے جس کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔ کینیڈین حکومت کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی دوسرے ممالک پر مسلط کرنا سنگین جرائم میں شمار ہوتا ہے اس لئے بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانے کے لئے پارلیمنٹ سے بل منظور کروایا جائے گا۔ کینیڈا کے اس فیصلے کو امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے۔