سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی بھی سیاسی میدان میں آگئیں
پوتی کائی ٹرمپ نےاپنےسیاسی سفرکا آغازکردیا۔ کائی ٹرمپ نےگزشتہ روز ری پبلکن نیشنل کنونشن میں پہلی باراسٹیج پر آکربات کی

نیویارک(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی بھی سیاسی میدان میں آگئیں۔رپورٹ کے مطاطق امریکا کےسابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نےاپنےسیاسی سفرکا آغازکردیا۔ کائی ٹرمپ نےگزشتہ روز ری پبلکن نیشنل کنونشن میں پہلی باراسٹیج پر آکربات کی۔ کائی ٹرمپ نےکہا کہ بہت سےلوگوں نےمیرے دادا کو گرانے کی کوشش کی لیکن وہ ابھی تک کھڑے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ایک عام دادا کی طرح ہیں، وہ ہمیں کینڈی اور سوڈا دیتے ہیں، اسکول کیسا جا رہا ہے ہمیشہ پوچھتے رہتے ہیں۔ کائی نے کہا کہ عدالتی مقدمات کے دوران بھی میرے بارے میں پوچھتے اور میری حوصلہ افزائی کرتے رہتے تھے۔
واضح رہے کہ 17 سالہ کائی، ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی سابق اہلیہ ونیزا سےپیدا ہونے والے انکے سب سے بڑے بیٹے ڈونلڈ جونیئر کی بیٹی ہیں۔ کائی نے ری پبلیکن کنونشن میں مختصرلیکن بڑے اچھے اندازمیں اپنے دادا کو خراج تحسین پیش کیا۔ کائی کی تقریر کے دوران سابق صدرمسلسل اپنی پوتی کو دیکھ کرمسکراتے رہے۔