سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کے خلاف مہم،بھارت نے "را” کو 5 ارب روپے جاری کر دئیے
خالدہ ضیاء ہمیشہ سے بھارت مخالف رہی ہیں انھوں نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں بھارت کے خلاف بیانات دیتی رہی ہیں
نیودہلی(ویب ڈیسک) بھارتی حکومت اپنی خفیہ ایجنسی’را”کو 5 ارب ڈالرکی بھاری رقم جاری کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے "را” کو 5 ارب کی رقم بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے خلاف مہم چلانے کےلئے فراہم کی ہے ۔واضح ہوکہ خالدہ ضیاء ہمیشہ سے بھارت مخالف رہی ہیں انھوں نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں بھارت کے خلاف بیانات دیتی رہی ہیں اور وہ دنیا پر واضح کرتی رہی ہیں کہ بھارت خطے میں امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم ہمیشہ بھارت میں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھی کھل کر مخالفت کرتی رہی ہیں۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگلے عام انتخابات میں خالدہ ضیاء کی پارٹی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) بھرپور کامیابی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آچکی ہے جبکہ یہ بات بھی سب کے سامنے ہے کہ حسینہ واجد کے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ اور بھارت فرار ہونے کے بعد خالدہ ضیاء کو جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔