انٹرنیشنل

سابق صدرابراہیم رئیسی کےہیلی کاپٹرحادثےکی تحقیقات مکمل،وجوہات بھی سامنےآگیا

ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، اس بات کا مکمل یقین ہے کہ جو ہوا وہ ایک حادثہ تھا

 دبئی(ویب ڈیسک) ایرانی حکام نے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کے مطابق ایرانی سیکیورٹی ذرائع نے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، اس بات کا مکمل یقین ہے کہ جو ہوا وہ ایک حادثہ تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا، حادثے کی تحقیقات کے دوران حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ موسمی حالات مناسب نہیں تھے اور ہیلی کاپٹر وزن کو سنبھالنے سے قاصر تھا جس کی وجہ سے وہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں گنجائش سے دو افراد زیادہ سوار تھے۔

یاد رہے کہ ابراہیم رئیسی رواں سال مئی میں آذربائیجان کی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button