انٹرنیشنل

سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ پرحملہ،الزام کملا ہیرس پرلگ گیا

۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے

فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکا کےسابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کیا ہےکہ صدربائیڈن اورکملا ہیرس کی جانب سےان کے خلاف بیان بازی سےمتاثرہوکرمشتبہ شخص ریا روتھ ویسٹ پام بیچ آیا تھا تاکہ قاتلانہ حملےکی کوشش کرسکے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، وہ ملک کو بچانا چاہتے ہیں اور یہ بائیڈن اور کملا ہیں جو ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بندوق بردار شخص 12 گھنٹے تک سکستھ ہول کے قریب درختوں میں چھپا رہا اور پھر اپنی کلاشنکوف کا رخ گالف کورس کی جانب کردیا جہاں سابق صدر ٹرمپ اور ان کے مہمان کھیل میں مصروف تھے۔

صدر ٹرمپ سے آگے چلنے والے سیکرٹ سروس ایجنٹ نے روتھ کی بندوق کی نال دیکھتے ہی ملزم پر فائرنگ کی تھی جس پر روتھ بغیر فائرنگ کیے ہی فرار ہوگیا تھا۔ کہا گیا ہے کہ جس جگہ روتھ چھپا ہوا تھا وہاں سے وہ سابق صدر ٹرمپ کو دیکھ بھی نہیں سکتا تھا۔

روتھ نے تفتیش کاروں کو بندوق کے ساتھ وہاں موجود ہونے کی وجہ تاحال نہیں بتائی تاہم روتھ نے پچھلے برس کتاب لکھی تھی جس میں اس نے ٹرمپ کو 2016 میں ووٹ دینے پر پچھتاوے کا اظہار کیا تھا اور سابق صدر پر قاتلانہ حملے کی وکالت کی تھی۔

ویسٹ پام بیچ وفاقی عدالت نے روتھ پر اسلحے کے استعمال کی خلاف ورزی کے 2 الزامات عائد کیے ہیں۔ دوسری جانب کملا ہیرس اور والز کی انتخابی مہم کے کو چیئرمین سینیٹر کرسٹوفر کونز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعویٰ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button