انٹرنیشنل
سابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کی گرفتاری،عالمی میڈیا نے بھی خبرکو نمایاں طورپرشائع کردیا
بھارت سمیت عالمی میڈیا نے سابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کی گرفتاری اور کورٹ ماشل شروع کرنے کی خبریں شائع کیں
نیو دہلی(ویب ڈیسک)سابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کی گرفتاری،عالمی میڈیا نے بھی خبرکو نمایاں طورپرشائع کردیا۔رپورٹس کے مطابق بھارت سمیت عالمی میڈیا نے سابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کی گرفتاری اور کورٹ ماشل شروع کرنے کی خبریں شائع کیں ،ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کو ناصرف کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا بلکہ ان پر مزید بہت سے سنگین نوعیت کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
وائس آف امریکا کے مطابق پاکستانی لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کی گرفتاری کے پس پردہ بہت سے محرکات کارفرما ہیں جن میں سیاست میں ملوث ہونے اہم شخصیات اور صحافیوں کے قتل کی منصوبہ بندی اور اپنے حلف اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے جیسے سنگین الزامات ہیں ۔