انٹرنیشنل
سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب کانیا ویڈیوبیان،اسرائیل میں ہنگامہ برپا
اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کی شہادت کا بدلہ، آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر مزید طاقت سے حملہ کیا جائے گا: سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب
ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی کا نیا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد اسرائیل میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم منظر عام پر سے غائب بھی ہو گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیل پر میزائل حملوں کا حکم دیتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی فون پر پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادے کو میزائل داغنے کا حکم دے رہے ہیں۔ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ یہ حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کی شہادت کا بدلہ ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر مزید طاقت سے حملہ کیا جائے گا۔