انٹرنیشنل

سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کا خاتمہ، بنگلہ دیش میں احتجاج شدت اختیار کر گیا

بنگلا دیش میں تمام اسکولز اور کالجز تاحکم ثانی بند ہیں جب کہ ڈھاکا اور دیگر شہروں میں کشیدگی پر قابو پانے کے لیے پیرا ملٹری فورسز تعینات کی گئی ہیں

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم ختم ہونے کے بعد طلبہ کی طرف سے ہونے والا احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے جس کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری ہے اور طلبہ تنظیموں نے آج ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ہڑتال کے دوران تمام ادارے بند رہیں گے تاہم اسپتال اور ہنگامی ادارے فعال رہیں گے جب کہ ایمبولینس کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب دو روز قبل کوٹہ سسٹم مخالف مظاہرین اور وزیراعظم حسینہ واجدکے حامی طلبہ ونگ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے اور سینکڑوں طلبہ زخمی ہیں۔ وزیراعظم حسینہ واجد نے 6 افراد کی ہلاکت پر تحقیقات کے لیے عدالتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بنگلا دیش میں تمام اسکولز اور کالجز تاحکم ثانی بند ہیں جب کہ ڈھاکا اور دیگر شہروں میں کشیدگی پر قابو پانے کے لیے پیرا ملٹری فورسز تعینات کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button