انٹرنیشنل
سری نگر:پاکستان کےآرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں کردئیے گئے،بھارتی اداروں میں کھلبلی مچ گئی
پوسٹرزکوسٹوڈنٹس یوتھ فورم نےآویزاں کئےہیں،پوسٹرزکو ہائی سیکیورٹی زون میں دیکھ کرقابض بھارتی فوج اور بھارتی اداروں میں ہلچل مچادی۔پوسٹرز کو دیکھ کر بھارتی پولیس اور فورسز کی دوڑیں لگ گئیں
سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریلوے سٹیشن اورہائی سیکورٹی زون والےعلاقوں میں پوسٹرز آویزاں کردئیےگئے ،سری نگرجموں شاہراہِ پربھی پاکستان کےآرمی چیف جنرل عاصم منیر کےپوسٹرز آویزاں کیےگئے،زاہد اشرف حریت کانفرنس رہنما کا کہنا ہےکہ پوسٹرزکوسٹوڈنٹس یوتھ فورم نےآویزاں کئےہیں، پوسٹرزکو ہائی سیکیورٹی زون میں دیکھ کرقابض بھارتی فوج اور بھارتی اداروں میں ہلچل مچادی۔پوسٹرز کو دیکھ کر بھارتی پولیس اور فورسز کی دوڑیں لگ گئیں ہیں
زاہد اشرف حریت رہنما نےکہا پوسٹرز 6 ستمبر پاکستان کےڈیفنس ڈے کی مناسبت سے آویزاں کئے گئے ہیں،پوسٹرز پر تحریر 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان تحریر ہے،جوکشمیریوں کو اس بات کا یقین دلاتا ہےکہ پاکستان اتنا طاقتور ہے کہ وہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کرے گا۔