انٹرنیشنل
سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا’ سعودی ولی عہد کی شرکت
نماز جنازہ آج بدھ کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی' ان کی تدفین ریاض کے العود قبرستان میں کی گئی
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی جس میں سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نماز جنازہ آج بدھ کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی’ ان کی تدفین ریاض کے العود قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔ شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی بہن اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پھوپھی تھیں۔ خیال رہے کہ سعودی ایوان شاہی نے گذشتہ روز شہزادی لطیفہ بنت عبد العزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔