انٹرنیشنل

سعودی عرب میں غداری اوردہشت گردی کےمرتکب شہری کوموت

وزارت داخلہ نےکہاکہ مملکت سےغداری، دہشت گردی اورمعاشرے میں تخریب کاری کا ارتکاب کرنےپرسعودی شہری ظافربن محمد الشہری کا سرقلم کردیا گیا

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں ملک سےغداری اوردہشت گردی کےمرتکب شہری کوموت کی سزا دے دی گئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کےمطابق وزارت داخلہ نےکہاکہ مملکت سےغداری، دہشت گردی اورمعاشرے میں تخریب کاری کا ارتکاب کرنےپرسعودی شہری ظافربن محمد الشہری کا سرقلم کردیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ شہری کو عدالت میں پیش کرکےالزامات کےثبوت اورشواہد پیش کیےگئے، جہاں اس کا سرقلم کرنےکا فیصلہ سنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button