انٹرنیشنل

سعودی عرب نے 7 سال کےبعد ایران میں بڑی کاروائی ڈال دی

میڈیا کے مطابق سعودی سفارتی عملے نے ایران کے دارالحکومت تہران میں باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے

تہران (ویب ڈیسک ) سعودی عرب نے 7 سال کےبعد ایران میں بڑی کاروائی ڈال دی ،سعودی عرب نے ایران میں 7 سال بعد اپنا سفارت خانہ کھول لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی سفارتی عملے نے ایران کے دارالحکومت تہران میں باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے اور معمول کے دفتری امور نمٹائے جا رہے ہیں۔  اس سے قبل ایران نے سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولا تھا۔ 

دونوں ممالک کے مابین رواں مارچ میں چین کی میزبانی میں اعلی سطحی مذاکرات ہوئے تھے جن میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ چین نے سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات بحال ہونے کو خوش آئند پیش رفت قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button