سعودی عرب کی تاریخ بدل گئی مگر کیسے؟ چونکا دینے والی خبر آگئی
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح سعودی عرب بھی متاثر ہورہا ہے کیونکہ سعودی عرب کے صحرا نے پہلی بار برف کی چادر اوڑھ لی ہے
سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی تاریخ بدل گئی مگر کیسے؟ چونکا دینے والی خبر آگئی ‘ تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے صحرا نے برف کی چادر اوڑھ لی جو حیران کن ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صحرائی علاقے الجوف میں پہلی بار برف باری ریکارڈ کی گئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح سعودی عرب بھی متاثر ہورہا ہے۔ اسی حوالے سے عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ سسٹم بھاری مقدار میں ہوا میں نمی اور صحرا کی گرمی سے ٹکرانے کے بعد بنا جس کے سبب گرج، اولے اور برف باری ہوئی۔ برف باری کے بعد صحرائی علاقے الجوف کا منظر ہی بدل گیا جسے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شہریوں نے وہاں کا رخ کرلیا جب کہ برف سے ڈھکے صحرا سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ سعودی عرب کا شمار صحرائی اور گرم علاقوں میں ہوتا ہے لیکن مملکت میں تیز بارشیں، ژالہ باری، آبشاریں بننے، پہاڑوں اور صحراں میں ہریالی بھی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔