انٹرنیشنل
سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات,وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دنیا کے سامنے شرط رکھ دی
سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نےکہا ہےکہ سعودی عرب کےاسرائیل کےساتھ تعلقات اُس وقت تک معمول پرنہیں آئیں گےجب تک فلسطینی ریاست کےقیام کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نےکہا ہےکہ سعودی عرب کےاسرائیل کےساتھ تعلقات اُس وقت تک معمول پرنہیں آئیں گےجب تک فلسطینی ریاست کےقیام کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ فلسطینیوں کےحقوق کےتحفظ تک پورے خطےکی سلامتی داؤ پر رہےگی۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کی اپنی سیکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات میں بھی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اُنہوں نے ایرانی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ علاقائی امن کےلیے مزید تصادم سے بچنا ضروری ہے اور ایران بھی سمجھتا ہے کہ کشیدگی اُس کے مفاد میں نہیں ہے۔