انٹرنیشنل
سعودی ولی عہد اورترک صدر کےدرمیان رابطہ،غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پرزور
دونوں رہنماؤں نےغزہ میں جاری اسرائیلی حملوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکےجانےاورفوری پائیدارجنگ بندی کی ضرورت پرزوردیا
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کےولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اورترکیہ کےصدر رجب طیب اردوان کےدرمیان رابطہ ہوا۔ اس موقع پردونوں رہنماؤں نےغزہ میں جاری اسرائیلی حملوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکےجانےاورفوری پائیدارجنگ بندی کی ضرورت پرزوردیا۔ ترک صدر رجب اردوان نے اسلامی ممالک کی مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیل غزہ تنازع فلسطین کےدیگرشہروں میں پھیلنےپرکیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشوا پوپ فرانسس نےتشویش کا اظہارکیا ہے۔ پوپ فرانسس نےفوری جنگ بندی اورغزہ کےلوگوں کوپولیو اوردیگربیماریوں سےبچانےکی اپیل کی۔