انٹرنیشنل
سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیرِ اعظم میں رابطہ،کیا بات چیت ہوئی ؟رپورٹ آگئی
سعودی ولی عہد نے کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کا وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر برطانوی وزیرِ اعظم نے علاقائی استحکام کی حمایت پر سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیرِ اعظم سری کیئر اسٹارمر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کا وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر برطانوی وزیرِ اعظم نے علاقائی استحکام کی حمایت پر سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل سمیت مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی۔ عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جلد ہی ذاتی طور پر ملاقات کرنے، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔