انٹرنیشنل

سعودی ولی عہد طویل عرصہ بعد برطانیہ کیوں جارہے ہیں؟

سعودی قونصلیٹ استنبول میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ پہلا دورہ برطانیہ ہوگا

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد طویل عرصہ بعد برطانیہ کیوں جارہے ہیں؟ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورۂ برطانیہ کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ 2018ء میں سعودی قونصلیٹ استنبول میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ پہلا دورہ برطانیہ ہوگا۔ سکریٹری 10 ڈاوئننگ اسٹریٹ کے مطابق، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کی شہزادہ محمد بن سلمان سے فی الحال ملاقات طے نہیں ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس انرجی سیکرٹری گرانٹ شاپس نے سعودی حکام سے مخلتف شعبوں میں تعاون پر بات کی تھی۔ سعودی ولییاد رہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی مغربی ممالک نے شدید مذمت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button