انٹرنیشنل

سعودی ولی عہد کا ایران کے حق میں بیان، اسرائیل پر پابندی کا اعلان، یورپی ممالک میں تھرتھرلی مچ گئی

سعودی عرب فلسطینی علاقوں سمیت لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی پر زور مذمت کرتا ہے، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں: شہزاد محمد بن سلمان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے ایران کے حق میں بیان داغ دیا ہے اور اسرائیل پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد یورپی ممالک میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں غزہ و دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور لبنان کی صورتحال پر بلائے گئے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی علاقوں سمیت لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی پر زور مذمت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملے نے لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مسجد اقصی کے تقدس کی پامالی اور بیحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے۔

میڈیا کے مطابق اجلاس میں 50 سے زائد سربراہان مملکت اور خصوصی نمائندے شرکت کررہے ہیں۔سعودی عرب میں ہونے والے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت دیگر سربراہان مملکت و حکومت، عرب لیگ اور او آئی سی کے اعلی حکام اجلاس میں شریک ہیں۔ میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے پر پابندی کے ہولناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ محمود عباس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کی رکنیت معطل کرے اور بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کی جاری دہشت گردی روکنے میں مدد کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button