انٹرنیشنل
سموگ کا معاملہ، مریم نواز کا بھارت کو خط لکھنے کا عندیہ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کاردعمل بھی سامنے آگیا
پاکستان میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں خط لکھوں گی کہ آپ کا دھواں لاہور آتا ہے' دہلی والے کہتے ہیں کہ تمہارا دھواں دہلی آتا ہے، تو کیا ہمارا دھواں چکر لگاتا رہتا ہے؟
بھارتی پنجاب (مانیٹرنگ ڈیسک) سموگ کے معاملہ پر مریم نواز کے بھارت کو خط لکھنے کے عندیہ پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا ردعمل بھی سامنے آگیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سوشل میڈیا پر کہہ رہے تھے کہ پاکستان میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں خط لکھوں گی کہ آپ کا دھواں لاہور آتا ہے۔ بھگونت مان نے کہا کہ دوسری جانب دہلی والے کہتے ہیں کہ تمہارا دھواں دہلی آتا ہے، تو کیا ہمارا دھواں چکر لگاتا رہتا ہے؟ خیال رہے کہ بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں چاول کی فصل کی کٹائی کے بعد کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگا دی جاتی ہے جس سے اٹھنے والا دھواں اطراف کے علاقوں میں آلودگی کا سبب بنتا ہے۔