انٹرنیشنل
سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی، صارفین ہکا بکا رہ گئے
آسٹریلیا میں ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ میں بھی 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا
آسٹریلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اس پابندی کا فیصلہ سینیٹ میں بھاری اکثریت سے بل منظور کیا گیا جس کے بعد صارفین ہکا بکا رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آسٹریلوی پارلیمان میں 102 ارکان نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بل کے حق میں ووٹ دیا جب کہ صرف 13 نے مخالفت کی۔ میڈیا کے مطابق پارلیمان کے بعد آسٹریلوی آئین کے تحت بل کو سینیٹ میں پیش کیا گیا جہاں 19 کے مقابلے میں 34 ووٹس سے بل منظور کرالیا گیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سائٹس کو 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو استعمال میں نہ آنے دیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ اور 25 لاکھ امریکی ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔