انٹرنیشنل

سول نافرمانی، ٹھوک ڈالنے کا حکم، آرمی چیف کا مارشل لاء لگانے کا اعلان؟

فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور عوام کے مفاد اور ریاست کی کسی بھی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایسا کرتی رہے گی : آرمی چیف

بنگلہ دیش(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں سول نافرمانی کا پہلا دن ، حسینہ واجد کا ٹھوک ڈالنے کے اعلان پر آرمی چیف میدان میں آگئے اور مارشل لاء لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلادیشی فوج کے سربراہ جنرل وقار الزماں نے کہا ہے کہ فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اب بھی کھڑی رہے گی۔ بنگلادیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) ڈائریکٹریٹ کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز افسران سے خطاب کیا۔ بنگلادیشی آرمی چیف نے کہا کہ بنگلادیشی فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور عوام کے مفاد اور ریاست کی کسی بھی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایسا کرتی رہے گی ۔ بنگلادیش میں جاری پرتشدد عوامی مظاہروں کے دوران فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے فوج کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال اور اہم سرکاری تنصیبات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button