انٹرنیشنل

سوڈان میں جنگ بندی کے دوران جھڑپیں جاری، مصری سفارتکار ہلاک

محمد الغروی جنگ کے باعث سوڈان میں پھنسے مصری شہریوں کے انخلا کے دورانگولی لگنے سے ہلاک ہوئے، جب وہ سفارت خانے کی جانب جا رہے تھے

خرطوم(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) سوڈان میں جنگ بندی کے دوران بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے لڑائی میں مصر کے ایک سفارت کار بھی ہلاک ہوگئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مصری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت میں واقع سفارت خانے میں تعینات مصر کے معاون انتظامی اتاشی ایک جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔محمد الغروی جنگ کے باعث سوڈان میں پھنسے مصری شہریوں کے انخلا کے دورانگولی لگنے سے ہلاک ہوئے، جب وہ سفارت خانے کی جانب جا رہے تھے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی معاونت سے سوڈان میں متحارب فریق پیر کے روز سے آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2 روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے نتیجے میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی دستہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے مابین 72 گھنٹوں کی جنگ بندی طے پاگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button