انٹرنیشنل

سویڈن اور ڈنمارک میں آج پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات

اسلام مخالف انتہا پسندوں نے سویڈن میں پارلیمنٹ کے باہر اور ڈنمارک میں سعودی سفارت خانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی

سویڈن(مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن اور ڈنمارک کی حکومتوں نے مذہبی کتابوں کی بیحرمتی کے واقعات روکنے پر غور کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومتی فیصلے کے بعد بھی سویڈن اور ڈنمارک میں آج پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہوئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں آج قرآن پاک کی بیحرمتی کے مزید واقعات رونما ہوئے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سویڈن اور ڈنمارک کی حکومتوں نے اسلامی ممالک سے کشیدگی کم کرنے کے لیے ایسے واقعات کو قانونی طور پر محدود کرنے کے طریقوں پر جائزہ لینے کا کہا تھا۔ ڈینش وزیر خارجہ لارس راسموسن نے پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اسپیکرز سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ڈنمارک اور بیرون ملک دونوں جگہوں پر ہم اس پر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے ان کو کم کرنے میں مدد ملے گی، ہم دبا کے تحت ایسا نہیں کر رہے بلکہ یہ ہم سب کے بہترین مفاد میں ہے، ہمیں صرف بیٹھ کر اس صورتحال کے بگڑنے کا انتظار نہیں کرنا۔ دوسری طرف سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے تمام 57 ممالک کو خطوط بھیجے ہیں، خطوط میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعات پر وضاحت اور اسلاموفوبیک کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button