سٹار لنک اور سوا چار ارب ڈالر منشیات کی سمگلنگ، بھارت چکرا کر رہ گیا، ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی سرکار کے درمیان نئی محاذ آرائی
وہ دنیا میں کسی بھی مقام پر تیز ترین براڈبینڈ انٹرنیٹ فراہم کر سکتا ہے۔ تاہم اب تک سٹارلنک کو سرکاری طور پر انڈیا یا انڈیا کے پانیوں میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کی اجازت نہیں ملی
بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹار لنک اور سوا چار ارب ڈالر منشیات کی سمگلنگ کے بعد بھارت چکرا کر رہ گیا ہے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی سرکار کے درمیان نئی محاذ آرائی شروع ہو گئی ہے۔
انڈیا کی پولیس کے مطابق ایک ایسے منشیات سمگلنگ گروہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جو ملک کے ساحل تک پہنچنے کے لیے دنیا کے سب سے امیر شخص، ایلون مسک، کی کمپنی سٹارلنک کا سیٹلائیٹ انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ سٹارلنک، جو سیٹلائیٹ کی مدد سے انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے، کا دعوی ہے کہ وہ دنیا میں کسی بھی مقام پر تیز ترین براڈبینڈ انٹرنیٹ فراہم کر سکتا ہے۔ تاہم اب تک سٹارلنک کو سرکاری طور پر انڈیا یا انڈیا کے پانیوں میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ انڈیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے سٹارلنک سے درخواست کی ہے کہ مبینہ طور پر اسی کمپنی کا انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کرنے والے گروہ کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب انڈیا کے کوسٹ گارڈ نے گزشتہ ہفتے دعوی کیا کہ جزائر انڈامان کے قریب انھیں میانمار کی ایک کشتی سے سٹارلنک استعمال کرنے والا ایک آلہ ملا ہے۔ حکام کے مطابق منشیات کی ایک بڑی کھیپ بھی پکڑی گئی جس میں چھ ہزار کلوگرام میتھایفیٹامین شامل تھی۔ پولیس کے مطابق منشیات کی مالیت سوا چار ارب ڈالر سے زیادہ تھی۔