انٹرنیشنل

سٹی الجزائرکی عدالت عظمیٰ نےصدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا،عبدالمجید تبون صدرمنتخب

الجزائر کی عدالت عظمیٰ نے بتایا کہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 46 اعشاریہ 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جہاں ایک کروڑ 10 لاکھ ووٹ ڈالے گئے جبکہ 15 لاکھ مسترد کیے گئے

الجزائر(ویب ڈیسک) سٹی الجزائر کی عدالت عظمیٰ نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق موجودہ صدر عبدالمجید تبون بھاری اکثریت سے دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوگئے۔  عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی عدالت عظمیٰ نے بتایا کہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 46 اعشاریہ 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جہاں ایک کروڑ 10 لاکھ ووٹ ڈالے گئے جبکہ 15 لاکھ مسترد کیے گئے۔ صدارتی انتخاب کے طاقتور امیدوار عبدالمجید تبون نے ڈالے گئے ووٹوں سے 84 اعشاریہ 30 فیصد کے شرح تناسب سے 80 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button