انٹرنیشنل

سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرنیکا متنازع عدالتی اصلاحات کابل منظور

متنازع عدالتی اصلاحات کے ترمیمی بل کے حق میں حکومتی اتحاد کے 64 اراکین نے ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ترمیم کا بائیکاٹ کیا گیاتھا

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی پارلیمنٹ نے شدید مظاہروں اور مخالفت کے باوجود سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرنے کا متنازع عدالتی اصلاحات کا ترمیمی بل منظور کر لیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق متنازع عدالتی اصلاحات کے ترمیمی بل کے حق میں حکومتی اتحاد کے 64 اراکین نے ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ترمیم کا بائیکاٹ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متنازع عدالتی اصلاحات کے ترمیمی بل کی منظوری سے سپریم کورٹ کے چند اختیارات کو محدود کر دیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متنازع بل کی منظوری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ بل پر ووٹنگ کے دوران سینکڑوں اسرائیلی شہریوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کا گھیرا بھی کیا جبکہ اسرائیلی پولیس نے وزیر خزانہ کے گھر کا گھیرا کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button