انٹرنیشنل

سپین میں سیاحوں کو روکنے کے لئے شہریوں کا منفرد انداز

ہیو گاؤں کے لوگوں نے ساحل کی جانب جانے والی سڑک پر پیدل چلنے والوں کے لیے بنی 3 زیبرا کراسنگ پر چہل قدمی شروع کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کو مجبورا رکنا پڑا

سپین (مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے شہریوں نے منفرد طریقہ اختیار کرلیا’ جس دیکھ کر سب ہکے بکے رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپین کے ایک گاؤں میں شہریوں نے سیاحوں کو ساحل تک جانے سے روکنے کے لیے احتجاج کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیو گاؤں کے لوگوں نے ساحل کی جانب جانے والی سڑک پر پیدل چلنے والوں کے لیے بنی 3 زیبرا کراسنگ پر چہل قدمی شروع کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کو مجبورا رکنا پڑا۔ شہریوں کے اس انوکھے احتجاج کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ کئی ڈرائیوروں نے واپس جاکر طویل راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ساحل کا ضرورت سے زیادہ استعمال بھی روکنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے ساحل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سبب مقامی انتظامیہ سے ٹریفک میں کمی لانے کا مطالبہ کیا تھا جو پورا نہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button