سکولوں میں زہریلا کھانا کھانے سے سینکڑوں طالب علموں کی حالت خراب
طالب علموں میں فوڈ پوائزنگ کی تشخیص کی ہوئی ہے، 150 طالب علم اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ دیگر طالب علموں کو طبی امداد دینے کے بعد روانہ کردیا گیا تھا
مہاراشٹرا (ماینٹرنگ ڈیسک) بھارت کے اسکولوں میں زہریلا کھانا کھانے سے سینکڑوں طالب علموں کی حالت بگڑ گئی’ جن کو ابتدائی طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں پیش آیا جہاں 20 آشرم اسکولوں میں زہریلا کھانا کھانے سے 250 طالب علموں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علموں نے رات کا کھانا کھانے کے کچھ ہی دیر بعد الٹی اور چکر آنے کی شکایت کی جس کے بعد اساتذہ نے طالب علموں کو فوری اسپتال پہنچایا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالب علموں میں فوڈ پوائزنگ کی تشخیص کی ہوئی ہے، 150 طالب علم اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ دیگر طالب علموں کو طبی امداد دینے کے بعد روانہ کردیا گیا تھا۔ ادھر ریاست کی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ سمیت پولیس نے کھانے کے نمونے حاصل کرکے جانچ کیلئے لیبارٹری بھیج دیے ہیں۔